شاہ رخ کی برتھ ڈے پارٹی میں عمران ہاشمی کیوں ’بور‘ ہوئے؟ وجہ بتادی

شاہ رخ کی برتھ ڈے پارٹی میں عمران ہاشمی کیوں ’بور‘ ہوئے؟ وجہ بتادی
اپنے متنازعہ موقف کا اظہار کرنے کے حوالے سے مشہور بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے حال ہی میں شاہ رخ خان کی سالگرہ کی تقریب میں اپنے تجربے کے بارے میں کھل کر انکشاف کیا ہے۔
بلاک بسٹر فلم ’ٹائیگر تھری‘ کی تشہیر کیلئے دئیے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے کہاکہ انہیں شاہ رخ خان کے گھر منت میں سپراسٹار کی سالگرہ کی تقریب میں بالکل بھی مزہ نہیں آیا۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ واحد شخص تھے جس نے شاہ رخ خان کی پارٹی میں شرکت کی لیکن اس جشن سے لطف اندوز نہیں ہوئے۔
انہوں نے واضح کیا کہ شاہ رخ خان کی پارٹی سے وہ رات بارہ بجے سے قبل ہی روانہ ہوگئے تھے کیونکہ انہیں صبح 6:30 بجے اٹھنا ہوتا ہے۔
بڑی پارٹیوں سے دوری کی ایک اور اہم وجہ بتاتے ہوئے عمران ہاشمی نے کہاکہ وہ شراب نوشی سے پرہیز کرتے ہیں اور انڈسٹری کے حوالے سے گپ شپ میں بھی دلچسپی نہیں لیتے۔
ممبئی میں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ منت میں ان کی 58 ویں سالگرہ کی عالی شان تقریب کا اہتمام کیا گیا ، جس میں بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کرکے چار چاند لگا دئیے۔
عمران ہاشمی حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ٹائیگر تھری میں جلوہ گر ہوئے۔
عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے کو ایسا کیا کہاکہ لوگ ان کے دشمن بن گئے؟
عمران ہاشمی ہمیشہ اپنی فلموں سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن ٹائیگر تھری میں انہوں نے ایک طاقتور ولن کا کردار نبھا کر سب کو حیران کر دیا۔
کئی سالوں سے رومانوی کردار اداکرنے والے عمران ہاشمی کو اس فلم میں سلمان خان کے مد مقابل ولن کے کردار میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/116041/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/116041/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News