Advertisement

مردوں کو بچپن سے سخت مزاج ہونا سکھایا جاتا ہے، اداکارہ ہانیہ عامر

مردوں کو بچپن سے سخت مزاج ہونا سکھایا جاتا ہے، اداکارہ ہانیہ عامر

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مردوں کو بچپن سے سخت مزاج ہونا اور اپنے جذبات کو چھُپانا سکھایا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ساتھی اداکاروں گرہر رشید اور علی رحمان خان کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کو ایک ساتھ انتہائی خوشگوار موڈ میں بیٹھا دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ آجکل دماغی صحت پر بات کرنا غلط نہیں سمجھا جاتا لیکن بدقسمتی سے مردوں کو بچپن سے سخت مزاج ہونے اور اپنے جذبات کو چھپانا سکھایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کی ملاقات کچھ بہترین لوگوں سے ہوئی ہے لیکن انہیں دکھ ہوتا ہے کہ وہ معاشرے کے دباؤ کی وجہ سے اپنی ذہنی صحت کے بارے میں بات نہیں کرسکتے، کئی مرد اپنے جذبات کو کھل کر بیان کرنے میں آسانی محسوس نہیں کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ مردوں کی صحت‘ سے متعلق آگاہی دینا کا مہینہ ہے، اور میں ان مردوں کے لیے فکر مند ہوں جنہیں ذہنی صحت کے مسائل کا سامنا ہے، جو دوسروں سے مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، جن کے ذہنوں میں منفی خیالات ہیں اور جو تھیراپی سے گزر رہے ہیں۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ان تمام مردوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ میں معذرت خواہ ہوں کہ معاشرے میں آپ لوگوں کو جذبات چھپانا سکھایا جاتا ہے، ہمیں اس پر بات اور آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/121020/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/121020/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version