ہریتک روشن کی میگا ایکشن فلم ’وار ٹو‘ کب ریلیز ہوگی؟

ہریتک روشن کی میگا ایکشن فلم ’وار ٹو‘ کب ریلیز ہوگی؟
بالی وڈ کے سپر اسٹار ہریتک روشن کی میگا ایکشن فلم ’وار ٹو‘ کی ریلیز کا اعلان ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک ٹوئٹ کے مطابق ہریتک روشن کی فلم وار ٹو کو اگلے سال بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر 14 اگست 2025 کو ریلیز کیا جائے گا۔
WAR 2 TO RELEASE ON AUGUST 14, 2025 – GET READY FOR HRITHIK ROSHAN V/S NTR JR!#YRF is all set to bring the 6th film of #YRFSpyUniverse, #War2 on August 14, 2025. #HrithikRoshan & #NTRJr ready for an epic face off during the Independence Day 2025 weekend. #AyanMukerji directs!
— Himesh (@HimeshMankad) November 29, 2023
یہ بھی پڑھیں: دیپیکا اور ہریتک روشن کا ’فائٹرپائلٹ‘ لک آتے ہی چھا گیا
ہٹ فلم وار 2019 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ہریتک روشن نے میجر کبیر دھالیوال کا کردار ادا کیاتھا جبکہ دیگر مرکزی کاسٹ میں ٹائیگر شراف، اور وانی کپور شامل تھے۔
یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم کو آیان مکھرجی نے ڈائریکٹ کیا ہے، جس میں ہریتک روشن کے ساتھ کیارا ایڈوانی اور تامل سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر جلوہ گر ہوں گے۔
ہریتک روشن کی ایک اور میگا ایکشن فلم فائٹر بھی اگلے سال 25 جنوری 2024 کو دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی ہے۔
سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فائٹر میں ہریتک اور دیپیکا پڈوکون اہم کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔
فائٹر موشن پوسٹر میں ہوا میں اڑتے ہوئے لڑاکا طیاروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ اس میں ائیر فورس بیس کے شاٹس کیساتھ فائٹر پائلٹس دیپیکا ، ہریتک اور انیل کپور کو بھی ایک متاثر کن اوتار میں پیش کیا گیا ہے۔
#SpiritOfFighter | Vande Mataram!
See you in the theaters on the eve of India’s 75th Republic Day. Fighter releases worldwide on 25th January 2024. pic.twitter.com/23fvysWgsV
— Hrithik Roshan (@iHrithik) August 15, 2023
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

