Advertisement

بہروز سبزواری نے فلم انڈسٹری کے زوال کی اصل وجہ بتادی

بہروز سبزواری

بہروز سبزواری نے فلم انڈسٹری کے زوال کی اصل وجہ بتادی

بہروز سبزواری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے ایک لیجنڈ ہیں۔ وہ گزشتہ 40 برسوں سے شوبز میں کام کر رہے ہیں صرف یہی نہیں بلکہ وہ ایک ایسے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جن کا پورا خاندان شوبز ستاروں سے بھرا ہوا ہے۔

بہروز سبزواری کی اہلیہ کے بھائی جاوید شیخ اور سلیم شیخ پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم کے معروف اداکار ہیں، ساتھ ہی ان کے بھانجے اور بھانجی شہزاد شیخ اور مومل شیخ بھی اسی شعبے سے وابستہ ہیں اور بڑے اداکار ہیں۔ جبکہ بہروز کے اپنے بیٹے اور بہو شہروز اور صدف بھی بہترین اداکار ہیں، ان کی سابقہ بہو سائرہ یوسف بھی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھتی ہیں۔

بہروز سبزواری فلم اور ٹیلی ویژن کے ایک انتہائی با صلاحیت اداکار ہیں انہوں ریڈیو پاکستان سے بطور میزبان اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور نہایت کم عمری میں اداکاری کے میدان میں قدم رکھا انہوں نے کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں لازوال کردارادا کیے ہیں جن کی ایک طویل فہرست ہے۔

 بہروز سبزواری حال ہی میں ایک شو میں مدعو کیے گئے جہاں انہوں نے فلم کے زوال کے بارے بات کرتے ہوئے کہا جب کوئی بھی پروڈیوسر فلم بنانے کے لیے آتا اور پیسے لگتا تھا تو رائٹر اور اداکار دو دو سال تک اس سے پیسے لیتے رہتے اور کام نہیں کرتے تھے اس طرح کوئی کب تک پیسے لگاتا اور کتنے ٹیکنیشنز ایسے تھے جو صرف فلم کا کام جانتے تھے انہیں کوئی اور کام ہی نہیں آتا تھا وہ بھی بے وزگار ہوگئے اور یہی جھوٹ اور فراڈ فلم انڈسٹری کے زوال کی وجہ بنی۔

Advertisement

 واضح رہے کہ بہروز سبزواری اب دو پیاری سی پوتیوں کے دادا بن چکے ہیں، شہروز کی دو بیٹیاں نورہ شہروز اور زہرہ شہروز ہیں جن سے یہ بہت محبت کرتے ہیں، اور ان کا ذکر ہر محفل اور انٹرویو میں ضرور کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو پچپن ساٹھ سال کے بعد صحت مند رہنے کے لیے ملٹی وٹامن کی ضرورت ہوتی ہیں اور ان کی پوتیاں ان کے لیے ملٹی وٹامنز کی طرح ہیں۔ ان دونوں کی وجہ ہی ان کی زندگی میں جو توانائی اور محبت ہے وہ بے مثال ہے۔ انہیں اپنی دونوں بچیوں سے بہت لگاؤ ہے اور وہ ہمیشہ دونوں کے لیے کھل کر اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/127933/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/127933/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version