Advertisement

شاہد آفریدی نے فلموں میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کیا بڑ اانکشاف

شاہد آفریدی

شاہد آفریدی نے فلموں میں کام نہ کرنے کے حوالے سے کیا بڑ اانکشاف

پاکستان میں جس کھیل کو سب سے زیادہ کھیلا اور پسند کیا جاتا ہے وہ کرکٹ ہے یہی وجہ ہے کہ اس کھیل کے کھلاڑی بہت ہی کم وقت میں نہ صرف منظر عام پر آجاتے ہیں بلکہ کرکٹ کے شائقین کے دلوں پر راج کرتے ہیں انہی میں شاہد خان آفریدی بھی شامل ہیں۔

 شاہد آفریدی کا شمار پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایک ایسے سپر اسٹار میں ہوتا ہے جنہوں نے کرکٹ کے میدان میں کئی بڑے کارنامے انجام دیئے ہیں۔ انہیں نوعمری سے ہی پسند کیا جاتا ہے، اور ان کے مداح  کھیل کے میدان میں ان جیسی کرکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

شاہد خان آفریدی نے تقریباً 20 سال تک پاکستانی کرکٹ کی خدمت کی ہے۔ وہ دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر اور بلے باز تھے۔ آفریدی نے اپنی بیٹنگ اور بالنگ سے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔ وہ بال کو ہٹ کرنے کے حوالے سے کافی شہرت رکھتے ہیں اسی لیے یہ گراؤنڈ میں بوم بوم آفریدی کے نام سے بھی جانے جاتے تھے۔ آفریدی کی جارحانہ ہٹنگ اور وکٹ لینے والی باؤلنگ کی مہارت کو تمام پاکستان سراہتا ہے۔ آفریدی نے کئی برس پہلے ریٹائرمنٹ لے لی تھی تاہم ان کے مداح انہیں ابھی بھی اتنا ہی پیار کرتے ہیں۔

Advertisement

شاہد آفریدی نے حال ہی میں ایک نجی شو میں اپنے انٹرویو کے دوران  اداکاری نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں دو تین فلموں کی آفرز ہوئی تھی، ان آفرز کا تعلق صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ بھارت سے بھی تھا، یعنی دونوں ملکوں نے انہیں اپنی اپنی فلموں کام کرنے کی پیشکش کی تاہم، شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمیں وہی کام کرنا چاہیے جو ہمیں اچھی طرح آتا ہو، کسی کو وہ کام نہیں کرنا چاہیے جو اس کے لیے نہ ہوں۔ میری پہچان کرکٹ تھی اور میں اپنی کرکٹ کی وجہ سے جانا جاتا تھا میرا جھکاؤ کرکٹ کی طرف تھا۔ نہ میں نے کبھی فلمیں کرنے کے بارے میں نہیں سوچا، اور نہ ہی میری فیملی نے، میں نے چند اشتہارات کیے اور اس میں اداکاری بھی کی لیکن میں نے کبھی فلم میں کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/139196/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/139196/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فرحان سعید کا نیا گانا ریلیز، عروہ حسین کی پرفارمنس نے دھوم مچادی
مشکلات میں اضافہ؛ یوٹیوبر رجب بٹ پر ایک اور قانونی شکنجہ کس گیا
کلاسیکی موسیقی میں پہچان بنانے والے اسد امانت علی خان کی 70ویں سالگرہ
افواہیں حقیقت بن گئیں! ٹک ٹاکر سحر حیات اور سمیع رشید کے درمیان طلاق ہوگئی
معروف اطالوی اداکارہ کلاڈیا کارڈینیل انتقال کر گئیں
ہانیہ عامر کی بنگلا دیش میں موج مستیاں؛ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version