عائزہ خان ایک بار پھر ’دلہن‘ بن گئیں

عائزہ خان ایک بار پھر ’دلہن‘ بن گئیں
عائزہ خان پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک خوبرو اور نامور اداکارہ ہیں، جو اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔
عائزہ خان نے ٹی وی کے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں، جو کہ ان کی پہچان بن گئے۔
آج کل وہ ایک نجی ٹی وی کے ڈرامے ’میں‘ میں ایک مغرور اور امیر لڑکی مبشرہ جعفر کا کردار نبھا رہی ہیں، جس پر سامعین کی جانب سے انہیں ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے۔
بلاک بسٹر ڈرامہ ’میرے پاس تم ہو‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی عائزہ خان ایک بہترین ماڈل بھی ہیں ۔
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے حالیہ فوٹو شوٹ کی چند تصویریں شیئر کیں، جس میں انہوں نے ایک مشرقی دلہن کا روپ دھار کر سب کو اپنی جانب متوجہ کر لیا۔
ان تصویروں میں عائزہ خان کافی خوبصورت لگ رہی ہیں اور ان کا یہ دیسی انداز بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
اداکارہ عائزہ خان کو انسٹاگرم پر 13 ملین سے زائد افراد فالو کرتے ہیں ، جو اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/147458/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/147458/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News