Advertisement

علی ظفر پاکستان کے بہترین گلوکار کا بین لاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب

علی ظفر

علی ظفر پاکستان کے بہترین گلوکار کا بین لاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار علی ظفر کو دبئی میں منعقد ہونے والی بین القوامی DIAFA تقریب  میں پاکستان کے بہترین گلوکار کا ایوارڈ سے نوزا گیا ہے۔

 واضح رہے کہ ڈسٹنکٹو انٹرنیشنل عرب فیسٹیول ایوارڈز’DIAFA‘ ایک باوقار اور اپنی نوعیت کی ایک منفرد سالانہ یوارڈ کی تقریب ہے جس کا آغاز 2017 میں کیا گیا تھا اس میں عرب دنیا کے فنکاروں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی مشہور شخصیات کو بھی مدعو کیا جاتا ہے اور ہر سال ان کی کامیابیوں پر انہیں ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

پاکستان کی جن مشہور شخصیات کو اب تک اس ڈی آئی اے ایف اے سے نوازا جاچکا ہے ان میں ماہرہ خان، سجل علی، مایا علی شامل ہیں، تاہم رواں برس علی ظفر وہ پاکستانی گلوکار ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے

علی ظفر نے اس ایوارڈ کی تقریب میں اپنی اہلیہ عائشہ فضلی کے ساتھ شرکت کی تھی، جب انہیں ایوارڈ کے لیے اسٹیج پر بلایا گیا تو انہوں نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنی مختصر سی تقریر میں غزہ اور فلسطین کے حوالے سے بھی بات کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اسٹیج پر اپنا ایوارڈ وصول کرنے جاتے ہیں تو وہاں اسٹیج پر کھڑے پر فلسطین اور غزہ کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں۔

علی ظفر نے بتایا کہ کس طرح دُنیا بھر کے تمام فنکاروں کو غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے۔ گلوکار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے عالمی سطح پر فلسطین کی نسل کشی سے متعلق بات کرکے دل جیت لیے ہیں۔

Advertisement

علی ظفر اس تقریب میں ترکی سے تعلق رکھنے والی ادیتی راؤ حیدری، جیکولین فرنینڈس، نرگس فخری اور برک ڈینیز سمیت کچھ بین الاقوامی ستاروں کے ساتھ بھی ملاقات کی جن کی تصویریں سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/164696/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/164696/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version