بھارتی اداکارہ کی محمد شامی کو منفرد شرط کیساتھ شادی کی پیشکش

بھارتی اداکارہ کی محمد شامی کو منفرد شرط کیساتھ شادی کی پیشکش
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بولر محمد شامی نے رواں ورلڈ کپ میں دو بار پانچ وکٹیں لے کر دھوم مچادی ہے۔
ورلڈ کپ میں اپنے ان کارناموں کی وجہ سے وہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں اور وہیں ان سے منسوب ایک اور خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ہے۔
اب بھارت کی ایک اداکارہ بھی ان کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہے، جنھوں نے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکاری سے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے والی پائل گھوش نے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کی ہے تاہم ان کی طرف سے ایک شرط بھی رکھی گئی ہے۔
اداکارہ و سیاستدان پائل گھوش نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے محمد شامی کو شادی کی پیشکش کرتے ہوئے لکھا کہ ”شامی، تم اپنی انگلش سدھار لو، میں تمہارے ساتھ شادی کے لیے تیار ہوں“۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اس پوسٹ پر ملے جلے تبصروں کا طوفان برپا ہو گیا ہے تاہم کرکٹر محمد شامی کی جانب سے کسی بھی قسم کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/169460/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/169460/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News