کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے، اداکار محب مرزا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار محب مرزا نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار محب مرزا کا کہنا تھا کہ جینیاتی طور پر مرد کا شریف ہونا ممکن ہی نہیں ہے، کسی کو بھی اس دھوکے میں نہیں رہنا چاہیے کہ مرد شریف ہوتا ہے یا ہوسکتا ہے، بلکہ عورت شریف ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 40 سال گزار کر بھی لوگ ایک ساتھ نہیں ہوتے، ایک ساتھ رہ کر تکلیف دہ زندگی گزارنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو جایا جائے، زندگی میں کوئی بھی پرنس چارمنگ نہیں آتا، زندگی کو حقیقت پسندی سے گزارنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ طلاق اور بچی سے متعلق میرا وقت سب سے مشکل تھا، تعلق ختم ہونا ہر کسی کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے۔
محب مرزا نے بتایا کہ صنم سعید سے تعلق کے لیے اپنی پہلی بیوی کو دھوکہ نہیں دیا، شادی ختم ہونے کے بعد صنم سعید سے قریبی تعلق ہوا، شادی میں 5 لوگ شریک ہوئے تھےاور ہمارا نکاح صنم کے گھر پر ہوا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/184444/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/184444/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

