Advertisement

اداکار علی انصاری نے ارینج میرج کے فوائد بتادیے

اداکار علی انصاری نے ارینج میرج کے فوائد بتادیے

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار علی انصاری نے ارینج میرج کے فوائد بتادیے۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار علی انصاری کا کہنا تھا کہ ان کی صبور علی کے ساتھ ارینج میرج تھی، ارینج میرج میں بہت سارے فائدے ہیں جن میں ایک یہ ہے کہ دو اجنبی انسانوں کو ایک دوسرے کو نئے طریقے سے جاننے کا موقع ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارینج میرج میں شادی سے قبل لڑکا لڑکی کو کھل کر بات کرنی چاہیے، پہلے ہی ساری باتیں واضح کر لینی چاہیے تاکہ بعد میں رشتہ خراب نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ میری صبور کے ساتھ ارینج میرج تھی لیکن میں انہیں پہلے سے جانتا تھا، میں نے ان کے ساتھ ڈراموں میں کام بھی کیا ہوا تھا اور وہ میری بہن مریم انصاری کی قریبی دوست بھی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ بات پکی ہونے کے بعد انہوں نے صبور سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا، صبور میری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے، اگر وہ مجھ سے بات نہ کرے تو میں خود کو خالی محسوس کرنے لگتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی میں ہر جوڑے کو سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے، سمجھوتہ کرنا صرف لڑکی کی ذمہ داری نہیں بلکہ لڑکے کو بھی کئی سمجھوتے اور قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔

اداکار علی انصاری کے مطابق میں بہت جذباتی انسان ہوں، جو لوگ کہتے ہیں کہ اگر مرد رو رہا ہے تو وہ کمزور ہے تو یہ غلط ہے، اگر مرد رو رہا ہے تو اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے، رونے سے دل ہلکا ہوتا ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/205675/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/205675/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version