Advertisement

ورلڈ کپ میں ناقص کار کردگی پر اداکار کا کرکٹ ٹیم پر طنزیہ وار

ورلڈ کپ میں ناقص کار کردگی پر اداکار کا کرکٹ ٹیم پر طنزیہ وار

ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی ناقص کار کردگی پر شائقین کر کٹ شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ کوالیفائی راؤنڈ کے نو میں سے صرف چار میچوں میں کامیابی نے پاکستان کر کٹ ٹیم کی ورلڈ کپ کی تیاری کو بری طرح بے نقاب کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر بھی شائقین پاکستانی ٹیم  اور کپتان بابر اعظم کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہےہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری  کے سینیئر اداکار اور پروڈیوسر عدنان صدیقی نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے قومی ٹیم کے لیے طنزیہ پوسٹ جاری کی۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر قومی کھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ “آجاؤ میرے بچوں گھر بہت اُداس ہے”۔

Advertisement

سیمی فائنل تک رسائی میں ناکامی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم دبئی کے راستے وطن واپس آگئے ہیں۔

 بابراعظم کے لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر ان کے مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

کپتان بابراعظم سمیت 11 کھلاڑی اتوار کی صبح کولکتہ سے دبئی روانہ ہوئے تھے،پاکستان کرکٹ ٹیم کا 22 ارکان پر مشتمل دوسرا گروپ بھی کولکتہ سے دبئی کے لیے روانہ ہوچکا ہے۔

اس سے قبل نامور شاعر اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے بھی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/210295/amp/ کو لائک کریں

Advertisement

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/210295/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version