Advertisement

نسیم وکی ’کپل شرما شو‘ کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟ حیران کن انکشاف

نسیم وکی ’کپل شرما شو‘ کا کتنا معاوضہ لیتے تھے؟ حیران کن انکشاف

پاکستانی اداکار اور نامور کامیڈین نسیم وکی نے معروف بھارتی پروگرام ’کپل شرما شو‘ میں اپنا معاوضہ بتا کر سب کو حیران کردیا۔

نسیم وکی ایک باصلاحیت فنکار ہیں جنہوں نے پوری دنیا میں کام کرکے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، ان کا شمار اس وقت ملک کے مشہور ترین کامیڈین میں ہوتا ہے اور وہ مصنف اور ہدایت کار بھی ہیں۔

انہوں نے ہندوستان میں بھی بہت کام کیا ہے اور نامور بھارتی پروگرام ’کپل شرما شو‘ میں ان کا دور بہت کامیاب رہا۔

نسیم وکی کافی عرصے تک ’کپل شرما شو‘ کا حصہ رہے ہیں اور ان کی پرفارمنس کو بھی  وہاں بہت پسند کیا جاتا تھا لیکن پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ کی وجہ سے انہیں شو چھوڑنا پڑا۔

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران نسیم وکی نے اس بات کا انکشاف بھی کیا ہے کہ انہیں معروف بھارتی کامیڈی شو ’ کپل شرما‘ میں پرفارمنس کا کیا معاوضہ ملا کرتا تھا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ شو میں ان کو ایک قسط کے چار سے پانچ لاکھ بھارتی  روپے ملتے تھے جو اس وقت پاکستان کی کرنسی میں ڈبل (تقریباً دس لاکھ) بن جاتے تھے۔

نسیم وکی نے یہ بھی بتایاکہ سپر اسٹار شاہ رخ خان جب اپنی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں شو میں آئے تو انہیں پتہ چلا کہ نسیم وکی پاکستان سے ہیں تو انہوں نے تقریباً ایک گھنٹہ ان کے ساتھ گزارا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لوگ یہ بات سن کر حیران رہ جاتے ہیں جبکہ اس میں حیرانگی کی  کوئی بات نہیں کیونکہ ہندوستانی ستارے بھی انسان ہیں اور وہ دوسرے اچھے لوگوں کے ساتھ اپنا وقت بانٹنا پسند کرتے ہیں۔

انٹرویو دیکھیں:

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/229507/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/229507/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version