یاسر نے دوسری شادی کی تو انہیں چھوڑ دوں گی، ندایاسر

یاسر نے دوسری شادی کی تو انہیں چھوڑ دوں گی، ندایاسر
ندا یاسر اپنے بہترین اداکاری اور عمدہ میزبانی کی وجہ سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کئی سنجیدہ اور کامیڈی ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جن میں سب سیٹ ہے، نادانیاں، ہم تم اور یہ زندگی ہے شامل ہیں۔ تاہم اب وہ گزشتہ چودہ برسں سے ایک مارننگ شو سے وابستہ ہیں۔
ندا یاسر سوشل میڈیا پر بھی بہت زیادہ مقبول ہیں اور ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے وہ ایک ملنسار اور عاجز شخصیت کی مالک ہیں یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد ان کو پسند کرتی ہیں۔
ندا یاسر کی شادی پاکستای شو بز انڈسٹری کے ایک مشہور اداکار، ہدایتکار و پروڈیوسر یاسر نوازسے 2002 میں ہوئی تھی اوراب ان کی جوڑی کا شمار شوبزانڈسٹری کی خوبصورت اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے کیونکہ ان کے اس رشتے کو اکیس سال ہوچکے ہیں اور ان کے تین پیارے سے بچے ہیں۔ ندایاسر کو حال ہی ایک پوڈ کاسٹ میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے حوالے سے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ فہد مصطفیٰ کو اپنے شو میں خاندانی مسئلے کی وجہ سے مدعو نہیں کرتی ہیں جس کا وہ کیمرے کے سامنے انکشاف نہیں کرنا چاہتی۔ تاہم انٹرویو کے وائرل ہونے کے بعد بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فہد مصطفیٰ کے بڑے بھائی سے یاسر کی بہن کی شادی ہوئی تھی تاہم وہ کامیاب نہیں ہوسکی، اس لیے ندا انہیں اپنے شو میں مدعو نہیں کرتیں جبکہ کچھ نے کہا کہ یہ دونوں سندھی ہیں ہوسکتا ہے اس لیے یہ اپنے شو میں مدعو نہیں کرتیں۔
میزبان کی جانب سے ایک اور سوال پر کے کیا آپ یاسر کو دوسری شادی کی اجازت دیں گی تو اس کے جواب میں ندا کا کہنا تھا کہ بلکل بھی نہیں، جبکہ میزبان نے کہا کہ یہ تو اسلام نے کہا ہے تو ندا نے کہا کہ پہلے اسلام کے دوسرے احکامات پر عمل کریں اور اگر وہ ان پر عمل کر بھی لیں تب بھی نہیں، انہوں نے اجازت مانگی میں نے منع کر دیا بات ختم، پہلی بیوی سے اجازت لینے کی ضرورت ہوتی ہے اس کے بغیر تو مرد دوسری شادی نہیں کر سکتے، اور نہ ہی زبردستی بیوی سے کہاجاسکتا ہے کہ وہ اجازت دیں، اور جولوگ اپنی بیوی سے پوچھے بغیر دوسری شادی کر لیتے ہیں تو پھر اللہ ہی ان سے پوچھے گے۔ اور کسی دن انہوں نے آکر یہ کہا کہ انہوں نے دوسری کر لی ہے تو وہ انہیں اسی وقت خدا حافظ کہ دیں گی۔ وہ کبھی یہ برداشت نہیں کریں گی کہ یاسر دوسری شادی کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/236161/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/236161/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News