فیصل قریشی پنجابی فلموں میں قدم رکھنے کیلئے تیار

فیصل قریشی پنجابی فلموں میں قدم رکھنے کیلئے تیار
پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی جلد فلم ”منگو جٹ” سے پنجابی فلموں میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
حال ہی میں پاکستان کے معروف ہدایت کار ابوعلیحہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فیصل قریشی کے ہمراہ لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں ہدایتکار نے بتایا کہ فلم منگو جٹ آئندہ برس عیدالفطر پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
معروف ہدایت کار ابوعلیحہ نے لکھا کہ فلم کے مرکزی کردار میں فیصل قریشی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
ابوعلیحہ کا کہنا ہے کہ فلم کا اسکرپٹ تیار ہے جبکہ کاسٹنگ کا مرحلہ جاری ہے، خاتون کے مرکزی کردار کے لیے 3 بڑی اداکاراؤں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، جلد کسی کو فائنل کر لیا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/243656/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/243656/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News