Advertisement

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ سلمان خان اور کترینہ کیف کی “ٹائیگر 3” ریلیز ہوگئی

انتظار کی گھڑیاں ختم؛ سلمان خان اور کترینہ کیف کی “ٹائیگر 3” ریلیز ہوگئی

بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کی نئی میگا تھرلر فلم “ٹائیگر 3” بڑے پردے پر ریلیز کر دی گئی ہے۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم “ٹائیگر 3″ کو آج دیوالی کے موقع پر ریلیز کردیا گیا ہے، فلم کو تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا گیا ہے۔

فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

تھرلر ایکشن فلم “ٹائیگر 3″ میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ فلم کی دیوالی پر ریلیز کے بارے میں سلمان خان نے کہا کہ دیوالی کے دن فلم کا ریلیز ہونا ہمیشہ ہی خاص ہوتا ہے، میں نے اور کترینہ کیف نے ایسی فلمیں کی ہیں جنہیں بہت سے لوگوں نے پسند کیا ہے، لہٰذا، دیوالی کے موقع پر مداحوں کو “ٹائیگر 3″ کا تحفہ دے کر ہمیں بہت خوشی ہورہی ہے۔

سلمان خان کا کہنا تھا کہ میرے لیے دیوالی ہمیشہ سے ہی وہ تہوار رہا ہے جو خاندانوں کو اکٹھا کرتا ہے لہٰذا میں بھی اس دیوالی پر اپنے پورے خاندان کے ساتھ  “ٹائیگر 3″ دیکھوں گا۔

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچُکی ہے۔

Advertisement

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/266904/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/266904/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version