معروف ٹک ٹاکر سحر حیات نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی

معروف ٹک ٹاکر سحر حیات نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی
معروف ٹک ٹاکر سحر حیات نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
حال ہی میں ٹک ٹاکر سحر حیات نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر سمیع رشید کے ہمراہ چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
شیئر کی گئی تصاویر کے کیپشن میں سحر حیات نے لکھا کہ “ہم جلد والدین بننے والے ہیں”۔
انہوں نے لکھا کہ “یہ دنیا کا سب سے پیارا احساس ہے کہ جب آپ کو پتہ چلتا ہے اللہ پاک آپکو ماں کے عہدے سے نوازنے والا ہے”۔
سحر نے مداحوں سے اپیل کی کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ اس وقت ہمیں صرف اسی کی ضرورت ہے۔
ٹک ٹاکر کی پوسٹ پر جہاں مداحوں نے اُن کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا وہیں چند سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید بھی کی۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ “کچھ اور بھی رہ گیا ہے تو وہ بھی سوشل میڈیا پر ڈال لو”، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ “یہ تماشا بند کردو”۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/328807/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/328807/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

