شاہ رخ خان کی نئی فلم “ڈنکی” کا ٹیزر جاری؛ ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار شاہ رخ خان کی رواں سال کی اپنی تیسری فلم ڈنکی کا ٹیزر جاری ہوگیا ہے۔
شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ ایکشن کے ساتھ مزاحیہ بھی ہے۔
شاہ رخ خان نے آج اپنی فلم ’ڈنکی‘ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ یہ فلم اپنے خوابوں اور خواہشات کو پورا کرنے کی کوشش کرنے والے سادہ اور حقیقی لوگوں کی کہانی ہے۔
انہوں نے فلم کا پہلا ٹیزر جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بہترین لکھاری کی جانب سے دل کو چھو لینے والی کہانی ہے اور میرے لیے اس فلم کا حصہ بننا ایک اعزاز کی بات ہے اور مجھے امید ہے کہ آپ سب کو یہ فلم پسند آئے گی۔
اداکار شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی ریڈ چلی انٹرٹینمنٹ اور راجکمار فلمز کی جانب سے پیش کی گئی ہے، جو رواں سال 22 دسمبر کو مسیحی برادری کے تہوار کرسمس پر بھارتی سنیما گھروں میں جاری ہوگی، فلم کی کہانی راج کمار ہیرانی نے لکھی ہے جبکہ ہدایتکاری شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان اور راج کمار ہیرانی نے کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/353276/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/353276/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

