میرے شوہر ہی میرا پہلا پیار ہیں، ندا یاسر

معروف ٹی وی میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے کہا ہے کہ میرے شوہر ہی میرا پہلا پیار ہیں۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ ندا یاسر کا کہنا تھا کہ انہیں اداکاری سے زیادہ میزبانی میں مزہ آتا ہے، تاہم اس باوجود وہ ڈرامے دیکھتی ہیں اور شوبز سے متعلق پوری معلومات رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اداکاری میں بہت زیادہ وقت دینا پڑتا تھا، اب وہ تین بچوں کی ماں بن چکی ہیں، اس لیے ان کے پاس بھی وقت نہیں، وہ جب مارننگ شو کر رہی ہوتی ہیں، تب ان کے بچے اسکول گئے ہوتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اداکاری ان کا پہلا پیار تھا لیکن شوہر یاسر نواز اس سے بھی پہلا پیار تھے۔
مارننگ شوز میں ہونے والی غلطیوں اور ان کی وائرل ہونے والی ویڈیوز پر بات کرتے ہوئے ندا یاسر نے بتایا کہ شروع میں انہیں اپنی ویڈیوز وائرل ہونے پر پریشانی ہوتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان کی غلطیوں سے کسی کی دل آزاری نہیں ہوتی بلکہ لوگ ان کی وائرل ویڈیوز دیکھ کر خوش ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں اسپورٹس اور خصوصی طور پر کرکٹ اور کرکٹرز سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے، وہ جب بھی کرکٹرز کو پروگرام میں بلاتیں ہیں تو پہلے اپنی بہن سے مذکورہ شخص سے متعلق مکمل معلومات لیتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/356151/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/356151/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News