Advertisement

عروہ حسین نے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کیوں کی؟

عروہ حسین

عروہ حسین نے دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست کیوں کی؟

عروہ حسین اور فرحان سعید پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو ایسے معروف اداکار ہیں، جنہیں ناظرین بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، اور یہ جوڑی شوبز کی خوبصورت ترین جوڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں۔

عروہ حسین اور فرحان سعید کے درمیان حیرت انگیز کیمسٹری کو ان کے مداح نہ صرف پسند کرتے ہیں   بلکہ اس جوڑے کے لیے ہمیشہ نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور ہمیشہ انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھتے ہیں۔

Advertisement

عروہ حسین اور فرحان سعید نے اکتوبر 2023 میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے پہلے بچے کی آمد کا علان کیا تھا جس کے بعد ان کے مداح اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے ان کے لیے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ  عروہ حسین اس وقت ٹیکساس کے ڈیلاس میں موجود ہیں اور فرحان سعید اور عروہ حسین کے مداح ان ہاں بچے کی آمد کی خوشخبری کے منتظر ہیں۔

عروہ نے حال ہی میں ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے حمل کی تفصیلات شیئر کی ہیں جس کے مطابق ان کے حمل کو 34 ہفتے ہو چکے ہیں۔ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کبھی اتنی خوشی محسوس نہیں کی، الحمدللّٰہ خیریت سے 34 ہفتے مکمل ہو گئے ہیں اور اب ولولہ خیز الٹی گنتی شروع ہو گئی۔

انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہمیں (انہیں اور ان کے ہونے والے بچے کو) دعاؤں میں یاد رکھیں۔

عروہ نے ڈیلاس، ٹیکساس سے اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جس میں وہ مختلف رنگوں کی کڑھائی سے سجے سفید لباس میں بے حسین لگ رہی ہیں اور حمل کی خوشی اور ایک خاص چمک ان کے چہرے سے نمایاں ہیں۔ ان تصاویر میں وہ اپنی بالکونی میں کھڑی باہر کے نظارے سے لطف اندوز ہورہی ہیں۔

اس پوسٹ کے بعد ان کے تمام دوست اور مداح نے ان کے لیے دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں اداکار  16 دسمبر 2016  میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

Advertisement

تاہم اس خوبصورت جوڑے کے لیے  2020 اچھا ثابت نہیں ہوا اور دونوں کے درمیان فاصلے بڑھنے لگے یہاں تک کہ علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں، لیکن اب یہ جوڑا ایک ساتھ بہت خوش اور مسرور ہے اور اپنے پہلے بچے کو خوش آمدید کہنے کے لیے پر جوش ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/364696/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/364696/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version