بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی وائرل ویڈیو ، اداکارہ نے سچ بتادیا

بابر اعظم اور ہانیہ عامر کی وائرل تصویر نے فینز کو کشمکش میں مبتلا کردیا
پاکستان شوبزانڈسٹری کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔
گزشتہ روز سے ہانیہ عامر اور بابر اعظم کی ایک ویڈیو اور تصویر جنگل میں آگ کی طرح انٹرنیٹ پر وائرل ہو گئی ، جس میں ان دونوں سپر اسٹارز کو ایک ہی گاڑی میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس تصویر اور ویڈیو کی حقیقت یہ ہے کہ کسی مداح نے کمال مہارت کی ایڈیٹنگ کرکے اسے تخلیق کیا ہے تاہم اداکارہ ہانیہ عامر نے اس پر دلچسپ ردعمل دے کر تردید بھی کر دی۔
ہانیہ عامر کی حالیہ جاری انسٹاگرام پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین کثرت سے یہ لکھتے نظر آرہے ہیں کہ ’ ہماری بھابھی کیسی ہو ؟ ہانیہ عامر جیسی ہو‘ اور ’ کنگ بابر اور ہانیہ عامر بہترین جوڑی ہیں ‘۔
سوشل میڈیا پر ان افواہوں کو دیکھتے ہوئے ہانیہ عامر نے ایک صارف کے کمنٹ کا جواب دے دیا ہے۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراس حوالے سے لکھا کہ ’بابر بھائی ہیں برو‘۔
وائرل ویڈیو میں ہانیہ عامر کو بابر اعظم کو خود سے زیادہ کیوٹ کہتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ بابر اعظم نے ایک انٹرویو کے دوران ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
my fav ship ☹️ pic.twitter.com/hfZqFxtxpd
— Shayan (@StarBoyEditx) November 11, 2023
found another video of them, this really is my next ship https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/430261/amp/ pic.twitter.com/ydwXzEhbLR
— . (@Babarholic_) November 12, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/430261/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/430261/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News