Advertisement

یمنیٰ زیدی یا فیروزن کی ’ایلسا‘ ؟ نیا انداز چھا گیا

یمنی

یمنیٰ زیدی یا فیروزن کی ’ایلسا‘ ؟ نیا انداز چھا گیا

اداکارہ یمنیٰ زیدی کی حالیہ تصاویر اور ویڈیوز ایک مرتبہ پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

یمنیٰ زیدی کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی با صلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے، جو اب کسی تعریف کی محتاج نہیں۔

ان کے حالیہ ڈرامے ’تیرے بن‘ میں ان کی عمدہ پرفارمنس نے ان کی پاکستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ملک بھارت میں بھی مقبولیت میں اضافہ کیا۔

یمنیٰ زیدی کا سب اہم پہلو یہ ہے کہ وہ ہمیشہ ہی مشکل ترین کرداروں کا انتخاب کرتی ہیں انہیں اپنی بہترین اداکاری سے لازوال بنا دیتی ہیں۔

ان کے مشہور ڈراموں میں ڈرامہ سیریل تھکن، خوشی ایک روگ، میری دُلاری، دل محلے کی حویلی، رشتے کچھ ادھورے سے، موسم، گُزارش، ذرا یاد کر، عشقِ نصیب، دل نہ امید تو نہیں، پیار کے صدقے، راز الفت اور پری زاد شامل ہیں۔

Advertisement

اگر یہ کہا جائے کہ ان کا نام ڈرامے کی کامیابی کی ضمانت بن گیا ہے تو غلط نہیں ہوگا۔

یمنیٰ زیدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں ، جن میں انہوں نے پاکستانی معروف فیشن ڈیزائنر ارم خان کا دلکش عروسی جوڑا پہن رکھا ہے۔

اداکارہ کا یہ انداز اور فوٹو شوٹ ان کے چاہنے والوں کو بے حد پسند آیا، ان کے ایک مداح نے انہیں پاکستانی ’ایلسا‘ قرار دے دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار نکول مہتا ‘یمنیٰ زیدی’ پردل ہار بیٹھے

’ایلسا‘ والٹ ڈزنی کے بینر میں بننے والی اینی میٹڈ فلم ’فروزن‘ کا ایک فکشنل کردار ہے جو جادو کے ذریعے برف اور برف کے محلات بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

یہ فکشنل فلمی کردار ایلسا موجودہ دور میں ہر دوسری کم عمر بچی کا پسندیدہ کردار بن گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی کے یورپ میں سیر سپاٹے

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version