Advertisement

امر خان کی والدہ نے بیٹی کے لیے کیا خواب دیکھا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

امر خان

امر خان کی والدہ نے بیٹی کے لیے کیا خواب دیکھا تھا؟ اداکارہ نے بتادیا

امر خان پاکستانی شوبز انڈسٹری کا ایک ابھرتا ہوا ستارہ ہیں وہ ایک انتہائی باصلاحیت پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکارہ اور رائٹرہیں۔ واضح رہے کہ امر خان پاکستان کی مشہوراداکارہ فریحہ جبین کی بیٹی ہیں جو کئی دہائیوں سے میڈیا انڈسٹری میں کام کر رہی ہیں۔

 فریحہ جبین اپنے چیلنجنگ کردار ادا کرنے کی وجہ سے کافی شہرت رکھتی ہے وہ ایک انتہائی باصلاحیت اداکارہ ہیں اور ماضی کے کئی مشہور ڈراموں میں لازوال کردار ادا کر چکی ہیں۔

حال ہی میں، فریحہ جبین اپنی بیٹی امر خان کے ساتھ ایک شو میں مدعو کی گئی جہاں انہوں نے اپنی بیٹی کے حوالے اپنے خوابوں کی بات کی۔

اپنی بیٹی کو ایک اے کلاس اداکارہ بنانے کے لیے انہوں نے بہت کوشش کی، انہوں نے اپنے بارے میں کہا وہ گلی محلوں کی اداکار تھی اورہمیشہ ہی سی کلاس اداکار بنی رہیں اور آج تک بھی وہ سی کلاس اداکارہ ہیں لیکن ان کی خواہش تھی ان کی بیٹی ٹی وی پر آکر انگریزی میں بات کریں اور اے کلاس اداکار کہلائے جو ان کی ماں کبھی نہیں بن سکی۔

فریحہ جبین نے اپنے آپ کو سی کلاس اداکارہ کہا جب کہ وہ اے کلاس اداکارہ ہیں لیکن ڈراموں میں انہیں کبھی بھی مرکزی کردار نہیں دیئے گئے بلکہ انہیں ہمیشہ ہی سائیڈ رول میں کاسٹ کیا گیا۔

Advertisement

  ان کی خواہش تھی کہ جس طرح انہیں سی کلاس اداکارہ کہاجاتا ہے مگر ان کی بیٹی کو یہ پہچان نہ ملے، اس لیے انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے بہت جدوجہد کی تاکہ وہ ایک اچھی زندگی گزار سکیں۔

Advertisement

فریحہ جبین نے کہا وہ کبھی بھی اپنے کپڑوں، اپنے فیشن اور اسٹائل کے بارے میں پریشان نہیں ہوئی  تھی لیکن چاہتی تھی ان کی بیٹی پڑھ لکھ اس فیلڈ میں آئے اوراب ان کی محنت رنگ لے آئیں ہیں اور ان کی بیٹی اب ایک بڑی اچھی رائیٹر اور اداکارہ بن چکی ہیں۔

امر نے اپنی والدہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا یہ ملنگ ہیں انہوں نے کبھی اپنی ذات کے لیے کچھ نہیں خریدا لیکن جو کچھ کیا انہوں نے اپنی بیٹی کے لیے کیا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/433439/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/433439/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں​

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version