حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور ان کی اہلیہ و سابق اداکارہ نیمل خاور نے بیٹے کے ہمراہ عُمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
نیمل خاور عباسی نے انسٹاگرام پر اپنے عمرے کی ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا “الحمدللہ”۔
یہ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہو گئی، جس پر صارفین اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں عمرے کی ادائیگی پر مبارکباد دی جارہی ہیں۔
نیمل خاور نے سال 2019 میں حمزہ علی عباسی سے شادی کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
ایک دن قبل نیمل خاور کی سالگرہ پر حمزہ علی عباسی نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرکے خوب داد وصول کی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھاجاسکتا ہے کہ نیمل خاور نے اپنی سالگرہ اہل خانہ اور دوستوں کے ہمراہ منائی ہے۔
حمزہ علی عباسی کا نیمل خاور سے اظہارِ محبت
دوسری جانب سے انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی تصاویر شئیر کی ہیں جس میں انہیں پھولوں کے ساتھ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
نیمل خاور کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مبارکباد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/446818/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/446818/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News