بھارتی اداکار نکول مہتا ‘یمنیٰ زیدی’ پردل ہار بیٹھے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور با صلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی کی خوبصورتی کے چرچے اب سرحد پار بھی ہونے لگے۔
بھارتی ٹی وی کے نامور اداکار نکول مہتا نے پاکستانی اداکارہ یمنیٰ زیدی کی دلکشی کی سوشل میڈیا پر تعریف کی ہے۔
یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ کسی بھارتی اداکار نے پاکستانی اداکارہ کے حسن کی تعریف کی ہو، اس سے قبل بھی بھارتی اداکار و اداکارائیں سوشل میڈیا پر پاکستانی اداکاراؤں کی خوبصورتی اور صلاحیتوں کو سراہ چکے ہیں۔
یمنیٰ زیدی نے عروسی جوڑے میں اپنا نیا فوٹوشوٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کیا ، جسے دیکھ کر بھارتی اداکارنکول مہتا حیران رہ گئے۔
انہوں نے یمنیٰ زیدی کی بے پناہ خوبصورتی پر کمنٹ سیکشن میں ’ کافی‘ لکھ کر ساتھ فائر کا ایموجی بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی کے یورپ میں سیر سپاٹے
جواب میں پاکستانی اداکارہ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مثبت ردعمل دیا۔
اس سے قبل بھی اداکار نکول مہتا نے یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ‘تیرے بن’ میں ان کی اداکاری کی تعریف کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News