‘لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں’، ریچا چڈھا نے ایسا کیوں کہا

‘لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں’، ریچا چڈھا نے ایسا کیوں کہا
بالی وڈ اداکارہ ریچا چڈھا سابق مس ورلڈ اور عالمی شہرت کی حامل صف اول کی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کے حق میں بیان دے کر چھا گئیں۔
سوشل میڈیا پر ریچا چڈھا کے حالیہ انٹرویو کا ایک کلپ کا فی وائرل ہو رہا ہے ، جس میں ان سے ایشوریا رائے کے پیرس فیشن ویک کے لک پر ہونے والی تنقید کے بارے میں سوال کیا گیا،جس پر اداکارہ نے کہا کہ ’لوگ ایشوریا رائے سے جلتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ کدو جیسی شکل کے ساتھ ایشوریا رائے بھارت کی تاریخ کی سب سے خوبصورت خاتون ہیں۔
وائرل ویڈیو:
AdvertisementThat’s @RichaChadha at her brutal best about Aishwarya Rai, trolling and dropping some truth bombs in her inimitable style. What a rockstar pic.twitter.com/8sxYFNqN7w
— Joy (@Joydas) November 4, 2023
ریچا چڈھا نے کہا کہ ایشوریا رائے ایک بہت ہی مہربان اور نرم مزاج خاتون ہیں، اُنہوں نے کبھی کسی کے خلاف کچھ نہیں بولا اور نہ ہی کبھی کسی تنازع کا شکار ہوئیں۔
اداکارہ نے مزید کہاکہ وہ بھی اپنے کیریئر کی شروعات میں ناقدین کے بارے میں بہت زیادہ سوچتی تھی، انہیں بُرا لگتا تھا کہ لوگ ان پر تنقید کیوں کررہے ہیں لیکن اب ایسا نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اگر کوئی تنقید کرتا ہے تو وہ یہی کہتی ہیں کہ بولنے دو، تنقید کی وجہ سے پریشان نہیں ہونا چاہے کیونکہ تنقید کرنا فضول لوگوں کا کام ہے، اُن پر توجہ ہی نہ دیں۔
Meant every word https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/470906/amp/
— RichaChadha (@RichaChadha) November 4, 2023
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/470906/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/470906/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News