سینئر اداکار جاوید شیخ نے “فیمینزم” کی مخالفت کردی

سینئر اداکار جاوید شیخ نے “فیمینزم” کی مخالفت کردی
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف و سینئر اداکار جاوید شیخ نے “فیمینزم” کی مخالفت کردی ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ فیمینزم نعرے ’میرا جسم میری مرضی‘ کے خلاف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ لڑکیوں کیلئے مناسب نہیں ہے اور اس کا مطلب ہے کہ وہ جو کرنا چاہیں کرلیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہ نعرہ پاکستان کے مذہبی ثقافتی پسِ منظر کے حوالے سے بالکل اچھا نہیں ہے۔
جاوید شیخ نے کہا کہ لڑکیوں میں حیا ہونی چاہئے اور یہ ان کی شخصیت کا جوہر ہے اور جدید دور میں بھی ہم اسے نظر انداز نہیں کرسکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں خاتون جتنا پردے میں ہو وہ اتنی ہی خوبصورت ہوجاتی ہے اور ہمیں اس حوالے سے مغربی پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/484299/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/484299/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

