ریمبو میری پہلی محبت نہیں تھی، صاحبہ

ریمبو میری پہلی محبت نہیں تھی، صاحبہ
صاحبہ کا شمار پاکستانی فلموں کی ٹاپ اداکاراؤں میں ہوتا تھا انہوں نے کئی مشہور فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے خوب شہرت حاصل کی۔ صاحبہ ماضی کی مشہوراور لیجنڈری اداکارہ نشو کی بیٹی ہیں۔
صاحبہ نے اپنے فلمی کیریئر کے عروج پر ریمبو سے شادی کی اورفلم انڈسٹری کو خیر باد کہہ دیا اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے ہیں، صاحبہ اب گھر پر ہوتی ہیں بچوں کی تربیت کر رہی ہیں۔
صاحبہ اور ریمبو انڈسٹری میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی مشہور جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ یہ دونوں فلم کے بڑے ستارے ہیں، ناظرین نہ صرف انہیں دیکھنا چاہتے ہیں بلکہ ان کی کامیاب شادی شدہ زندگی کی مثال بھی دیتے ہیں۔
صاحبہ اور ریمبو کی شادی کی کہانی کسی فیری ٹیل سے کم نہیں ہے، دونوں ہی ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے تاہم صاحبہ کی والدہ جو کہ خود بھی فلم انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ ہیں نے صاحبہ کے غیر مستقل مزاجی کی وجہ سے وہ اس رشتے سے انکار کرتی رہیں اور لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں یہ رشتہ پسند نہیں تھا، تاہم ریمبو کو یقین تھا کہ وہ اپنی ممکنہ ساس کو جیت لیں گے۔ انہوں نے صاحبہ کے لیے گھر بنایا اور تمام ضروری اشیاء جو ایک گھر کے لیے اہمت رکھتی ہیں گھر میں سجا دی۔ آخر کار دونوں کی محبت رنگ لے آئیں، اور یہ خوبصورت فلمی جوڑا حقیقی زندگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا۔
صاحبہ کو ایک شومیں بطور مہمان مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے پہلی بار کسی پروگرام میں یہ انکشاف کیا ریمبو ان کی پہلی محبت نہیں تھی۔ انہوں نے ریمبو سے شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دی تھی۔ اپنی پہلی محبت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پہلی محبت شوبز تھی اور وہ ہمیشہ اداکاری کرنا چاہتی تھی لیکن یہ ریمبو کی محبت اور خلوص تھا جس نے انہیں اپنی پہلی محبت کو الوداع کہنے پر مجبورکر دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ ریمبو وہ شخص ہے جو ہمیشہ ان سے پیار کرے گا اور ان کا خیال رکھے گا۔
واضح رہے کہ رواں برس ریمبو اور صاحبہ نے اپنی شادی کی سلور جوبلی مکمل کی ہے جس کے بعد انہیں شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارک باد اور نیک تمنائیں پیش کی گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/496912/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/496912/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

