ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ہمراہ کونسی اداکارہ مدِ مقابل ہوں گی؟ نام سامنے آ گیا

ڈان 3 میں رنویر سنگھ کے ہمراہ کونسی اداکارہ مدِ مقابل ہوں گی؟ نام سامنے آ گیا
بالی ووڈ کی سُپر ہٹ فلم ’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ کے ہمراہ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’ڈان‘ سیریز کی آنے والی فلم ’ڈان 3‘ میں مرکزی کردار سے شاہ رخ خان کی چھٹی ہونے کے بعد عالمی شہرت یافتہ معروف بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑہ فلم کے نئے ہیرو رنویر سنگھ کے مدِمقابل ہوں گی۔
پریانکا چوپڑہ نے ’ڈان ‘ اور ’ ڈان 2‘ میں شاہ رخ خان کی ہیروئن کا کردار ادا کیا تھا، ڈان سریز میں پریانکا کا کردار جنگلی بلی کے نام سے مشہور ہوا تھا اور شائقین نے پریانکا اور شاہ رخ کی جوڑی کو بہت پسند کیا تھا۔
ڈائرکٹر فرحان اخترکے ’ڈان 3‘ میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کے اعلان نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی تھی کیونکہ اس سے قبل سیریز کی دونوں فلموں میں شاہ رخ خان ’ڈان’ کے روپ میں دکھائی دئیے تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/556620/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/556620/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

