دیپیکا پڈوکون کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق حیران کُن انکشاف

دیپیکا پڈوکون کا بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق حیران کُن انکشاف
بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری سے متعلق حیران کُن انکشاف کردیا ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ نوجوانی میں بالی ووڈ میں کام کرنا شروع کیا تو انڈسٹری میں پہلے سے کام کرنے اور کامیابی حاصل کرنے والے لوگوں کے عدم تحفظ کے احساس کا سامنا کرنا پڑا۔
انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں اقربا پروری کا سلسلہ ماضی میں بھی تھا اور آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔
ان کا کہنا تھا اب سے 15،20 سال پہلے فلم انڈسٹری میں کسی بھی نئے آنے والے کے لیے اپنی جگہ بنانے کے لیے کوشش کرنا بہت مشکل تھا۔
اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ ماڈلنگ شروع کی تو مجھ سے کہا گیا کہ آپ کو پیرس، نیویارک یا میلان میں رہ کر کام کرنا چاہیے جس پر میں نے جواب دیا کہ بھارت میرا گھر ہے اور میں یہیں رہوں گی۔
واضح رہے کہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا تعلق بالی ووڈ کے کسی فلمی خاندان سے نہیں ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/582322/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/582322/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News