Advertisement

شوبز میں قدم رکھنے کے بعد سعدیہ امام کو رشتہ داروں نے کیا طعنے دیے؟ اداکارہ نے بتادیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان سعدیہ امام نے بتادیا کہ شوبز میں قدم رکھنے کے بعد اُن کو رشتہ داروں نے کیا طعنے دیے۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں سعدیہ امام نے کہا کہ وہ مذہبی گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اس لیے ان کے تمام رشتہ دار ان کے والدین کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے کہ سعدیہ امام اب شوبز میں ہیں اب وہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں آنے کے بعد اپنے ہی رشتہ داروں کی جانب سے سب سے پہلا طعنہ یہ سننے کو ملا کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے بعد لوگوں نے طعنے دیے کہ میری شادی کبھی نہیں ہوگی کیونکہ ہم پیسوں کے عادی ہوجائیں گے، لوگوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے جو بھی ملے گا 2 بچوں کا باپ ہی ملے گا۔

سعدیہ امام نے بتایا کہ شادی سے قبل میں میرے والدین روزانہ ایسی باتیں سنتے تھے، میں انہیں روزانہ اس بُرے وقت سے گزرتا دیکھتی تھی، انہی لوگوں کی باتوں سے میں مضبوط بنی اور سب کو غلط ثابت کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے والدین کو کہا کہ آپ جس سے کہیں گے میں شادی کرلوں گی لیکن پہلے مجھے اپنے کام پورے کرنے دیں، کیونکہ اب میں اس کیچڑ میں کود گئی ہوں اور اپنے کام مکمل کیے بغیر پیچھے نہیں ہٹوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے غیر شادی شدہ جوان شوہر بھی ملا اور اللہ نے ہمیں اولاد سے بھی نوازا۔

Advertisement

واضح رہے کہ سعدیہ امام نے 2012 میں پاکستانی نژاد عدنان حیدر سے شادی کی تھی جس کے بعد وہ جرمنی منتقل ہوگئی تھیں، شادی کے 2 سال بعد اداکارہ کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version