رنبیر کپور کی میگا ایکشن فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر جاری

رنبیر کپور کی میگا ایکشن فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر جاری
بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کی آنے والی نئی میگا ایکشن فلم ’اینیمل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
اس فلم کی کہانی ’باپ اور بیٹے‘ کے رشتے کے گرد گھومتی ہے ، جس میں کئی اتار چڑھاؤ، جذبات اور پاگل پن دکھایا گیا ہے، مختصر ٹریلر میں رنبیر کپور کی اداکاری نے بھی سب مداحوں کو حیران و پریشان کردیا ہے۔
یہ فلم یکم دسمبر 2023 کو دنیا بھر میں پانچ زبانوں ہندی، تیلگو، تامل، کناڈا اور ملیالم میں ریلیز کی جائے گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور عام طور پر ایک فلم کا معاوضہ 60 سے 70 کروڑ بھارتی روپے وصول کر تے ہیں لیکن انہوں نے فلم اینیمل کے لئے اپنا معاوضہ آدھا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں رنبیر کپور نے مرکزی کردار کے لئے صرف 30 سے 35 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے جبکہ فلم کے منافع میں بھی ان کا حصہ ہوگا۔
اینیمل کے نئے گانے میں رنبیر کپور نے مداحوں کو حیران وپریشان کردیا
اس فلم کی دیگر مرکزی کاسٹ میں انیل کپور، بوبی دیول اور جنوبی بھارت کی اداکارہ راشمیکا منڈنا بھی شامل ہیں۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق راشمیکا مندنا نے اس فلم کے لیے 4 کروڑ روپے بطور معاوضہ لیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/605336/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/605336/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

