Advertisement

ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی؟ پریش راول نے بتادیا

ہیرا

ہیرا پھیری 3 کب ریلیز ہوگی؟ پریش راول نے بتادیا

بالی وڈ کی کامیڈی فرنچائز ہیرا پھیری کی تیسری فلم کی ریلیز کا انتظار کرنے والے مداحوں کو لیجنڈری اداکار پریش راول نے خوشخبری سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیجنڈری اداکار پریش راول نے تصدیق کی ہے کہ ہیرا پھیری 3 اگلے سال 2024 کے اختتام پر ریلیز کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال کے آغاز میں کیا جائے گا۔

اکشے کمار نے بھی ہیرا پھیری 3 میں راجو کے کردار کو زندہ رکھنے کیلئے اس میں کام کرنے کیلئے ہامی بھر لی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار اس فلم کا معاوضہ تو نہیں  لے رہے لیکن انہوں نے فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ منافع کی تقسیم کا معاہدہ سائن کیا ہے۔

تمام اتار چڑھاؤ کے بعد، اکشے کمار آخرکار ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں، جوکہ ان کی اہم کامیڈی فرنچائزز میں سے ایک ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق اکشے کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ  جب انہوں نے سنا کہ ہیرا پھیری 3 میں ان کا کردار اداکار کارتک آریان ادا کریں گے تو انہوں نے مداحوں اور میڈیا کے لوگوں کے تمام ردعمل کو پڑھا اور پھر فیروز ناڈیاڈوالا کے ساتھ تمام اختلافات کو دور کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے فلم میں واپسی کا فیصلہ کیا۔

ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کونسا چیلنجنگ رول کر رہے ہیں؟ سسپنس ختم

ان کا کہنا ہےکہ انہوں نے یہ سب اپنے مداحوں کے لیے کیا ہے، جو انہیں راجو کے طور پر دیکھنا چاہتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/606755/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/606755/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
Next Article
Exit mobile version