Advertisement

ہنی سنگھ اور اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

ہنی سنگھ اور اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان طلاق ہوگئی

بالی ووڈ کے نامور گلوکار اور ریپر ہردیش سنگھ المعروف یویو ہنی سنگھ اور ان کی اہلیہ شالینی تلوار کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔

ہنی سنگھ نے شالینی تلوار سے جنوری 2011ء میں شادی کی تھی اور ستمبر 2022  میں دونوں نے عدالت میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

شالینی تلوار نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ انہیں اپنے شوہر ( ہنی سنگھ) کی طرف سے ذہنی، زبانی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

انہوں نے ہنی سنگھ سے 20 کروڑ روپے ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان پر مالی بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے تھے۔

ہنی سنگھ نے شالینی تلوار کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں شالینی تلوار کے الزامات سے سخت ذہنی تکلیف پہنچی ہے۔

Advertisement

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑے کا گھریلو تنازعے کے باعث دوسال سے طلاق کا کیس عدالت میں چل رہا تھا ، بالآخر دہلی کی عدالت نے اس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق جج کی طرف سے سماعت کے دوران اٹھائے گئے ایک سوال پر ہنی سنگھ نے جواب دیا کہ اب میرا شالینی تلوار کے ساتھ رہنا بالکل ممکن نہیں ہے۔

Advertisement

جس کے بعد فیملی کورٹ کےجج پرمجیت سنگھ نے دونوں فریقین کے آپس میں تمام تنازعات ختم کرنے کے لیے ان دونوں کے درمیان طلاق کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکار ہنی سنگھ نے اداکارہ عرفی جاوید کو بہادر اور بے خوف قرار دیدیا

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/668145/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/668145/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
Next Article
Exit mobile version