Advertisement

ٹائیگر 3 میں کون کون سے سپر اسٹارز جلوہ گر ہونگے؟

ٹائیگر 3 میں کون کون سے سپر اسٹارز جلوہ گر ہونگے؟

سپر اسٹار سلمان خان کی آنے والی میگا ایکشن فلم ٹائیگر 3 میں ان کے علاوہ بھی بالی وڈ کے کئی بڑے نام جلوہ گر ہونگے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر 3  میں ہریتک روشن بھی شاہ رخ خان کی طرح مختصر رول میں نظر آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق فلم کے پروڈیوسر آدیتیا چوپڑا نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران بتایا کہ ہریتک روشن کا سین فلم کی شوٹنگ ختم ہونے کے بعد فلمایا گیا، ان کا کردار بھی مختصر لیکن انتہائی متاثرکن ہے، جسے دیکھنے کے بعد شائقین سینیما ہال میں سیٹیاں بجانے پر مجبور ہو جائیں گے۔

حال ہی میں  ‘ٹائیگر 3′ کا ایکشن سے بھرپور نیا پرومو بھی ریلیز کیا گیا  ہے۔

اس جاری کردہ پرومو میں فلم کی مرکزی کاسٹ کو ایکشن کرتے دیکھا یاگیا ہے، جس میں ولن عمران ہاشمی کا متاثر کن انداز سب کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔

اس کے علاوہ اس پرومو میں فلم کی جاسوس خاتون ’زویا‘ اور ہیرو سلمان خان کی جھلک نے مداحوں کی بے تابی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

Advertisement

ایکشن سے بھرپور پرومو دیکھیں:

Advertisement

ٹائیگر 3 اس دیوالی، 12 نومبر کو سینما گھروں میں ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کی جائے گی۔

Advertisement

ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں ’ایک تھا ٹائیگر‘ اور 2017 میں ’ٹائیگر زندہ ہے‘ ریلیز کی جاچکی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/710827/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/710827/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
Next Article
Exit mobile version