کترینہ کیف نے ایک بار پھر اپنے لباس سے سب کو متاثر کردیا

کترینہ کیف نے ایک بار پھر اپنے لباس سے سب کو متاثر کردیا
اداکار وکی کوشل سے 2021 میں شادی کے بندھن میں منسلک ہونے والی بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف ہمیشہ اپنے انداز اور لباس سے سب کو متاثر کر دیتی ہیں۔
اداکارہ فلموں کے ساتھ ساتھ اپنی پرکشش شخصیت اور انداز کی وجہ سے بھی سرخیوں میں رہتی ہیں۔
انسٹاگرام پر گزشتہ روز کترینہ کیف نے اپنے روایتی مشرقی لباس میں چند تصاویر شیئر کیں،جن میں انہیں لہنگے میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کی یہ تصاویر مذہبی تہوار ’دیوالی‘ کی ایک تقریب کی ہیں ، جس میں بالی وڈ کی کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
واضح رہےکہ کترینہ کیف کی فلم ٹائیگر 3 دیوالی کے تہوار کے موقع پر 12 نومبر کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔
اس ایکشن اور تھرلر سے بھر پور فلم میں ان کے مد مقابل سلمان خان اور عمران ہاشمی جلوہ گرہوں گے، جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/753720/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/753720/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News