راکھی ساونت ’پاکستان‘ آنے کیلئے بے تاب، ویڈیو وائرل

راکھی ساونت ’پاکستان‘ آنے کیلئے بے تاب، ویڈیو وائرل
بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ اور ماہر رقاصہ راکھی ساونت نے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں انہیں پاکستان کے نامور اینکر پرسن آفتاب اقبال کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
اس دوران راکھی ساونت نے آفتاب اقبال سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں پاکستان آنے کی دعوت دیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام قبول کرنے والی اداکارہ راکھی ساونت نے بڑا اعلان کردیا
راکھی ساونت کو نامور پاکستانی اینکر پرسن آفتاب اقبال نے اپنے شو میں شامل کر لیا ہے۔
اس دھماکے دار خبر کی تصدیق اس وائرل ویڈیو کے ذریعے آفتاب اقبال اور ان کے ٹیم نے خود کی ہے۔
اس ویڈیو میں راکھی ساونت کو آفتاب اقبال اور ان کی ٹیم کے ساتھ شو کے کانٹریکٹ پر دستخط کرتے ہوئے دکھایاگیا ہے۔
وائرل ویڈیو دیکھیں:
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ آفتاب اقبال ایک باصلاحیت لکھاری اور میزبان ہیں جنھوں نے ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے لئے اسکرین پر منفرد اور نیا لانے کی کوشش کی ہے، جس میں وہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔
اس مرتبہ انہوں نے بھارتی مقبول اداکارہ راکھی ساونت کو اپنے شو میں شامل کرکے کچھ الگ کرنے کا اعلان کیا ہے جو یقیناً پسند کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آفتاب اقبال گزشتہ چند ماہ سے ذاتی وجوہات کی بناپر دبئی میں مقیم ہیں اور وہی سے اپنی ٹیم کے ہمراہ شو کی میزبانی کے فرائض انجام دیں رہے ہیں۔ راکھی ساونت کے ساتھ ان کا یہ شو بھی دبئی سے ہی پیش کیا جائے گا۔
راکھی ساونت کا آفتاب اقبال شو میں شامل ہونے پر مداحوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/834491/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/834491/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

