ہانیہ عامر نے ٹیٹو بنوالیا؟ صارفین الجھن کا شکار

ہانیہ عامر نے ٹیٹو بنوالیا؟ صارفین الجھن کا شکار
پاکستان شوبز انڈسٹری کی شوخ وچنچل خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر نے ٹیٹو کے حوالے سے پوسٹ کرکے مداحوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے۔
ہانیہ عامر کا شمار پاکستان کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’جانان‘ سے کیا اور پھر ٹی وی ڈراموں کا رخ کیا۔
ان کا شوبز کا سفر کئی کامیاب پروجیکٹس پر مشتمل ہے، وہ حال ہی میں ’مجھے پیار ہوا تھا‘ ڈرامے میں اپنے کردار کی وجہ سے کافی تنقید کی زد میں بھی رہیں۔
انہیں ڈرامہ ’میرے ہمسفر‘ کے باعث پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی خوب شہرت اور پذیرائی ملی۔
ہانیہ عامرسوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنی روزمرہ زندگی کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ نے گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ٹیٹو بنوانے کے ارادے اور پھر بازو پر ٹیپ لگی تصاویر شیئر کیں ، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
ٹیٹو کے حوالے سے ہانیہ عامر نے کوئی واضح جواب نہیں دیا لیکن ان کی یہ شک وشبہہ والی پوسٹ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گئی ہے۔
صارفین کا ردعمل:
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے ہانیہ عامر کا اسٹائل کاپی کرلیا
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/842317/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/842317/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

