’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کے کردار کی پہلی جھلک جاری

’سنگھم اگین‘ میں اجے دیوگن کے کردار کی پہلی جھلک جاری
بالی وڈ کے اداکار اجے دیوگن نے آنے والی نئی میگا ایکشن فلم سنگھم اگین میں اپنے کردار ’سنگھم‘ کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔
اجے دیوگن نے انسٹا گرام پر یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’خطرہ ، طاقت، اور پہلے سے بھی زیادہ مضبوط سنگھم سے ملیں ! جو گرجنے کیلئے تیار ہے‘۔
اس سے قبل بالی وڈ میں بیبو کے نام سے مشہو کرینہ کپور خان نے انسٹا گرام پر اپنا لک شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’سخت، مضبوط اور سنگھم کی طاقت! اونی سنگھم سے ملیے ‘۔
خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار نے بھی انسٹا گرام پر اپنے کردار کو متعارف کرواتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ آئیلا رے آئیلا، سوریاونشی آئیلا’ یہ ’اے ٹی ایس چیف ویر سوریاونشی‘ کے داخلے کا وقت ہے۔ کیا آپ تیار ہیں؟‘۔
اس سے قبل سپراسٹار اجے دیوگن نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹر شئیر کیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’میرے پولیس اسکواڈ کا سب سے بدنام افسر، رنویر سنگھ بحیثیت انسپکٹر سنگرام بھالراؤ عرف سمبا، جوکہ پہلے سے زیادہ متاثر کن اور مضبوط نظر آرہا ہے‘۔
The most notorious officer of my squad, #Simmba!#SinghamAgain @RanveerOfficial @ADFFilms @RSPicturez @jiostudios @RelianceEnt #Cinergy pic.twitter.com/Kf0eJPi4qO
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) October 30, 2023
اس فلم میں اکشے کمار، اجے دیوگن، رنویر سنگھ، کرینہ کپور، دیپیکا پڈوکون ، ٹائیگر شیروف اور شویتا تیواری بھی شامل ہیں۔
کیارا اڈوانی کا بالی وڈ کی ’سنگھم لیڈی‘ کے پوسٹر پر ردعمل
اس سے قبل دیپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر فلم سنگھم اگین کے اپنے متاثر کن کردار پولیس آفیسر ’شکتی شیٹی‘ کا تعارفی روپ شیئر کیا تھا۔
واضح رہےکہ سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال، اجے دیوگن اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیاتھا۔
اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز آئی ، جس میں اجے دیوگن کے ساتھ کرینہ کپور نے مرکزی کردارادا کیااور اب 2024 کی دیوالی پر’سنگھم اگین‘ سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/871761/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/871761/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News