بچوں اور انسانیت کی خاطر اس جنگ کو روکیں، دیا مرزا

بچوں اور انسانیت کی خاطر اس جنگ کو روکیں، دیا مرزا
بالی ووڈ کی نامور اداکارہ دیا مرزا نے غزہ میں بچوں اور انسانیت کی خاطر جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
دیا مرزا بھی معصوم فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی بربریت کے خلاف بول پڑیں۔
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے لکھا کہ براہِ مہربانی بچوں اور انسانیت کی خاطر اس جنگ کو روکیں، معصوم چھوٹے بچے خوفناک جنگوں کی لپیٹ میں آ گئے جن کا کوئی قصور نہیں۔
دیا مرزا نے مزید لکھا کہ رحم دلی کو دنیا کی کوئی چیز شکست نہیں دے سکتی ،ہمارے بچے قیمتی ہیں، ان میں سے ہر ایک بچہ چاہے اس کا تعلق کسی بھی ملک یا علاقے سے ہو مہربان ، محبت کرنے والا اور پُرامن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں مختصر جنگ بندی آج متوقع
غزہ میں اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے مطابق پہلے مرحلے میں قید خواتین اور بچوں کی رہائی کا تبادلہ ہو گا۔
اس حوالے سے قطری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہےکہ اسرائیل اورحماس کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدہ انسانی بنیادوں پر ہوا ہے، جس کے تحت امدادی سامان غزہ لے جانے کی اجازت ہو گی، جس میں ایندھن کی ترسیل بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزراء غزہ جنگ کے خاتمے کے مشن پر نکل پڑے
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/907921/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/907921/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News