Advertisement

عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے کو ایسا کیا کہاکہ لوگ ان کے دشمن بن گئے؟

ایشوریا

عمران ہاشمی نے ایشوریا رائے کو ایسا کیا کہاکہ لوگ ان کے دشمن بن گئے؟

بالی وڈ کے با صلاحیت اداکار عمران ہاشمی حال ہی میں بلاک بسٹر فلم ٹائیگر تھری میں جلوہ گر ہوئے۔

عمران ہاشمی ہمیشہ اپنی فلموں سے مداحوں کے دل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن ٹائیگر تھری میں انھوں نے ایک طاقتور ولن کا کردار نبھا کر سب کو حیران کر دیا۔

 کئی سالوں سے  رومانوی کردار اداکرنے والے عمران ہاشمی کو اس فلم میں سلمان خان کے مدمقابل ولن کے کردار میں بے حد سراہا جا رہا ہے۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکار نے اس حوصلہ افزائی کو دیکھتے ہوئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ۔

اسی انٹرویو کے دوران عمران ہاشمی سے پوچھا گیا کہ وہ ٹی وی پروگرامز میں شرکت کیوں نہیں کرتے؟

Advertisement

اس کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ یہ سب ہینڈل نہیں کر سکتے ، جس  کے بعد انہیں صورتحال کو قابو کرنے کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

عمران ہاشمی نے سال 2014 میں فلمساز اور میزبان کرن جوہر کےنامور ٹی وی شو ’کافی وِد کرن‘ میں شرکت کی تھی ، جس میں ان کے دئیے گئے جوابات کے باعث وہ کافی تنازعات کا شکار ہوگئے تھے۔

اس شو میں کرن جوہر نے اُن سے پوچھا کہ ’ایشوریا رائے بچن کا نام سُنتے ہی آپ کے دماغ میں کیا لفظ آتا ہے؟‘

عمران ہاشمی نے وقت ضائع کیے بغیر اس سوال کے جواب میں کہا ’پلاسٹک‘۔

اس شو کے بعد عمران ہاشمی کا یہ کلپ اور جواب کافی زیر بحث رہا اور انہیں وضاحت بھی جاری کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹائیگر 3 :  ولن عمران ہاشمی سب کی توجہ کا مرکزبن گئے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وہ ایشوریا رائے کی بہت عزت کرتے ہیں۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں عمران ہاشمی نے اسی متنا زعہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ’اگر وہ پھر کافی وِد کرن پر بطور مہمان جاتے ہیں تو پھر ان سے چیزیں بگڑ جائیں گی۔

عمران ہاشمی نے وضاحت دیتے ہوئے کہاکہ ان کے دِل میں کسی کے بھی خلاف کچھ نہیں ہے، وہ اس شو کے راؤنڈ میں صرف جیتنے کے لئے الٹی سیدھی باتیں کر دیں گے اور پھر متنازعہ صورتحال بن جائے گی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/910938/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/910938/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version