معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنانے کا اعلان

معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنانے کا اعلان
مشہور و معروف پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنانے کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بالی ووڈ کی مشہور پروڈکشن ہاؤس میچ باکس شاٹس نے مقتول پنجابی گلوکار سدھو موسے والا پر فلم بنانے کے حقوق حاصل کرلئے۔
فلم نامور کرائم جرنلسٹ جوپندر جیت سنگھ کی کتاب ’Who Killed Moosewala‘ پر مبنی ہوگی اور اس کے رائٹس مصنف سے لے لیے گئے ہیں۔
چوپندر جیت سنگھ کی کتاب نامور گلوکار کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جسے مئی 2022 میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا تھا۔
کتاب کے مصنف نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ میچ باکس شاٹس والوں نے کتاب کو ویڈیو فارمیٹ میں لوگوں کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ کینیڈین پنجابی گینگسٹر گولڈی برار جو کہ لارنس بشنوئی گروپ کا حصہ ہے اس نے گلوکار کے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/919742/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/919742/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

