کرینہ کپور نے اپنی ’فٹنس‘ کا راز بتادیا

کرینہ کپور نے اپنی ’فٹنس‘ کا راز بتادیا
بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ کرینہ کپور خان عرف بیبو نے بالآخر اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان کی شادی اکتوبر 2012 میں ہوئی تھی اور اب ان کے دو بیٹے تیمور اور جہانگیر ہیں۔
کپور خاندان کی صاحبزادی کرینہ کپور خان کا شمار بالی وڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی فٹنس پر ناصرف توجہ دیتی ہیں بلکہ اپنے بڑھے ہوئے وزن کو سالوں یا مہینوں کے بجائے دنوں میں کم کرنے میں مہارت بھی رکھتیں ہیں۔
اپنے دونوں بچوں (تیمور اور جہانگیر) کی پیدائش کے بعد کرینہ کپور نے چند مہینوں میں اضافی جسمانی وزن کو کم کرکے سب کو حیران کر دیا تھا، یہی وجہ ہے کہ ان سے اکثر انٹرویوز میں اس فٹنس کا راز پوچھا جا تا ہے۔
کرینہ کپور نے حال ہی میں نامور سلیبرٹی نیوٹریشن کے سوشل میڈیا پر ایک لائیو سیشن کے دوران اپنی فٹنس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ڈائیٹنگ سے عارضی طور پر نتائج حاصل کیے جاسکتے ہیں مگر اس سے صحت ہمیشہ کے لیے متاثر ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایاکہ اپنے پہلے بیٹے تیمور کی پیدائش کے بعد انہوں نے تیزی سے وزن کم کیا تھا جس کی اصل وجہ ’دیسی گھی‘ تھا ، جسے وہ کثرت سے اپنے کھانوں میں استعمال کرتی ہیں۔
کرینہ کپور نے بتایاکہ جسمانی وزن میں کمی کے لیے طے کردہ طریقہ کار پر جمے رہنا ہی بہتر ہوتا ہے، اگر ایسا نہ ہو تو جسمانی وزن میں کمی لانا ممکن نہیں ہوتا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ موسم میں ملنے والی تمام قدرتی اشیا سمیت لیمن گراس چائے اور لیموں پانی کا زیادہ استعمال کرتی ہیں۔
کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے کے لیے سلاد، سوپ ، دہی اور خشک میوہ جات کا استعمال کرتی ہیں، پنیر بھی انہیں پسند ہے، صبح کے وقت وہ جوس یا دودھ لیتی ہیں، کبھی پراٹھا بھی کھا لیتی ہیں،چائے یا کافی پینا انہیں زیادہ پسند نہیں۔
اداکارہ نے کہاکہ وہ باہر ہوٹلوں میں کھانے کے بجائے گھر میں پکائے جانے والے سادہ کھانوں کی ترجیح دیتی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/947825/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/947825/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News