نور ظفر خان کو شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

نور ظفر خان کو شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے؟ اداکارہ نے بتادیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نور ظفر خان نے بتادیا کہ اُن کو شادی کے لئے کیسے لڑکے کی تلاش ہے۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ نور ظفر خان کا کہنا تھا کہ وہ صرف اس شخص سے شادی کریں گی جو ان سے پیار کرے اور ان کا خیال رکھے، ان کے لیے مذکورہ شخص کے گلوکار یا اداکار ہونا معنی نہیں رکھتا۔
معاوضے سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے حساب سے وہ ڈالر کی قدر بڑھنے کے حساب سے اپنا معاوضہ بھی بڑھاتی ہیں۔
ڈراموں میں کام کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں زیادہ تر ایک جیسے ہی کرداروں کی پیش کش ہوتی ہے، جس وجہ سے وہ کوشش کرتی ہیں کہ بار بار ایک جیسے روپ نہ دھاریں۔
نور ظفر خان نے بتایا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ہر بار انہیں پہلے سے منفرد اور نئے کردار کی پیش کش ہو، اس لیے عام طور پر وہ اسکرپٹ کو مسترد کردیتی ہیں اور ڈراموں میں کام نہیں کرتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ سال میں ایک ہی ڈراما کرتی ہیں جس میں ان کا کردار پہلے کردار سے مختلف اور اچھا ہوتا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/956096/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/956096/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

