Advertisement

ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ایکس کمپنیوں کے مالک ایلون مسک کی زندگی پر فلم کی تیاریاں جاری ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالی ووڈ اسٹوڈیو اے 24 کی جانب سے ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کے لیے حقوق حاصل کیے گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس فلم کے ڈائریکٹر Darron Aronofsky ہوں گے، جو اس سے پہلے دی وہیل اور بلیک سوان جیسی فلموں کی ہدایات بھی دے چُکے ہیں۔

یہ فلم والٹر اساکسون کی جانب تحریر کی گئی ایلون مسک کی سوانح حیات پر مبنی ہوگی۔

یہ کتاب 12 ستمبر 2023 کو شائع کی گئی تھی۔

Advertisement

کتاب کے مطابق 52 سالہ ایلون مسک کی پیدائش جنوبی افریقا میں ہوئی تھی اور انہیں اپنے والد کے سلوک کی وجہ سے ذہنی مسائل کا سامنا ہوا۔

اس مصنف کی اسٹیو جابز پر تحریر کی گئی سوانح حیات پر بھی 2015 میں ایک فلم بنائی گئی تھی۔

خیال رہے کہ ابھی فلم کی کاسٹ کے بارے میں کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/958631/amp/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/958631/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version