ماہرہ خان ساحلِ سمندر پر کروائے گئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں

ماہرہ خان ساحلِ سمندر پر کروائے گئے فوٹو شوٹ کی وجہ سے تنقید کی زد میں
پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول اداکارہ ماہرہ خان اپنی پرکشش شخصیت کی وجہ سے چھا جاتی ہیں لیکن انہیں اپنی بولڈ نس کی وجہ سے تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
ماہرہ خان نے ڈرامہ شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا ، بن روئے، مولا جٹ اور بالی وڈ کی فلم رئیس میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاکر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے جو بہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔
گزشتہ ماہ دوسری شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے سفید لباس میں سمندر کنارے فوٹو شوٹ کروایا ہے۔
ماہرہ خان کے اکثر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ روپ بالکل بھی پسند نہیں آیا جس کے بعد ان پر لباس کے غلط انتخاب پرشدید تنقید کی جا رہی ہے۔
اس کے ساتھ ہی ماہرہ خان کی ڈانس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
اداکارہ نے ماڈل، فیشن ڈیزائنر اور ایونٹ مینجمنٹ کمپنی کی سربراہ فریحہ الطاف کے بیٹے تورہان جیمز کی مہندی کی تقریب میں اپنے رقص سے چار چاند لگا دئیے۔
سوشل میڈیا پر جہاں کچھ لوگوں نے اداکارہ کے رقص کی تعریف کی تو وہیں کچھ افراد نے ان کے لباس اور ڈانس کے انداز کے انتخاب پر تنقید بھی کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/959617/amp/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/11/959617/amp/ اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News