Advertisement

حرا مانی کی ’لالٹین‘ کیساتھ فیشن شو میں انٹری

حرا

حرا مانی کی ’لالٹین‘ کیساتھ فیشن شو میں انٹری

پاکستان شوبزانڈسٹری کی شوخ وچنچل اداکارہ حرا مانی نے فیشن شو میں ’لالٹین‘ کیساتھ انٹری دی۔

حرا مانی کے نام سے کون واقف نہیں وہ پاکستانی ٹیلی ویژن کی ایک باصلاحیت اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی سپرہٹ ڈراموں میں لازوال کردار ادا کیے ہیں یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی اداکاری کے معترف ہیں بلکہ ان کے آنے والے ڈراموں کے منتظر بھی رہتے ہیں۔

حرا مانی کے مشہور ڈراموں میں سن یارا، دو بول، کشف، بندش، آنگن، یقین کا سفر، میں ہاری پیا اور دل ماں کا دیا شامل ہیں۔

حرا مانی نے پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  نامور میزبان اور اداکار ثاقب شیخ (مانی) سے شادی کی ہے جبکہ اس خوبصورت جوڑے کے دو پیارے سے بیٹے مزمل اور ابراہیم ہیں۔

گزشتہ روز حرا مانی نے برائیڈل کٹیور ویک پر نامور ڈیزائنر کے تیار کردہ عروسی لباس کے لیے ریمپ پر واک کی۔

Advertisement

سوشل میڈیا پر حرا مانی کی برائیڈل کٹیور ویک میں ریمپ پر واک کی یہ ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں قابل ذکر بات ان کے ہاتھ میں پکڑی لالٹین ہے۔

Advertisement

سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا فیشن شو میں یہ انداز کچھ خاص پسند نہیں آیا، ان کے مداحوں کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: حرا مانی ایک بار پھر تنقید کی زد میں، مگر کس بات پر

حرا مانی عمدہ اداکارہ اور ماڈل ہونے ساتھ ایک خوبصورت آواز کی مالکن بھی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب انہوں نے گلوکاری کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version