Advertisement

میرا پہلا پیار ’ریمبو‘ نہیں تھے، صاحبہ کا انکشاف

صاحبہ

میرا پہلا پیار ’ریمبو‘ نہیں تھے، صاحبہ کا انکشاف

ریمبو اور صاحبہ کسی تعریف کے محتاج نہیں، ان کا شمار پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں کیا جاتا ہے جو اپنی بے مثال اداکاری کے ساتھ نجی زندگی میں بھی لوگوں کیلئے ایک مثالی جوڑی ہیں۔

نوے کی دہائی میں صاحبہ لالی وڈ کی مقبول ہیروئن تھی لیکن ریمبو سے شادی کے بعد انہوں نے عارضی طور پر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر کنارہ کشی اختیار کر لی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں صاحبہ نے بتایاکہ ان کا پہلا پیار ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی۔

انہوں نے کہاکہ میرا پہلا پیار ریمبو نہیں بلکہ شوبز انڈسٹری تھی، آپ اپنا پہلا پیار نہیں بھول سکتے، مجھے اپنے کام سے بہت عشق رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریمبو اور صاحبہ کے امریکہ میں سیر سپاٹے؛ تصاویر وائرل

صاحبہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اس وقت شادی کرنی اس لیے بھی ضروری تھی کہ ریمبو کی عمر نکلی جارہی تھی ۔

Advertisement

واضح رہے کہ گزشہ ماہ ریمبو اور صاحبہ نے ایک ساتھ شادی کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن منایا، اس جوڑی نے 90 کی دہائی میں شادی کی تھی، دونوں کے دو نوجوان بیٹے بھی ہیں۔

Advertisement

صاحبہ کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ انسٹاگرام پر تصاویر پوسٹ کی گئی ، جس میں انہیں اپنے شوہر ریمبو اور بیٹوں کے ہمراہ انجوائے کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں صاحبہ ریمبو سے کہتی ہیں کہ جلدی کریں مجھے دیر ہورہی ہے آپ نے پیٹرول بھروا لیا ہے۔‏

View this post on Instagram

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

ریمبو کہتے ہیں کہ ہاں ہاں ٹنکی فُل کروائی ہے آجاؤ۔‏

صاحبہ ریمبو کے ساتھ جانے لگتی ہیں اور گاڑی کا دروازہ کھول ہی رہی ہوتی ہیں کہ ریمبو کہتے ہیں کہ ادھر آؤ ادھر۔

وہ جیسے ہی آگے جاتی ہیں تو موٹر سائیکل کھڑی ہوتی ہے پھر ریمبو کہتے ہیں کہ آج کل ٹنکی صرف اسی کی فل ‏ہوسکتی ہے، پھر دونوں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version