Advertisement

رنبیر کپور کرسمس منانے پر مشکل میں پھنس گئے

رنبیر

رنبیر کپور کرسمس منانے پر مشکل میں پھنس گئے

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور  اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کا جشن منانے پر قانون کے شکنجے میں آگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس مطابق رنبیر کپور اور ان کی فیملی کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں شکایت درج کرائی گئی ہے، تاہم اس معاملے میں ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں ہوئی ۔

سنجے تیواری نامی درخواست گزار کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں یہ الزام عائد کیا گیا ہےکہ کرسمس کا جشن مناتے ہوئے  اداکار رنبیر کپور نے کیک پر شراب ڈالنے اور اس پر موم بتیاں لگاتے ہوئے ‘جے ماتا دی‘ کا نعرہ لگایا، اداکار کے اس عمل سے ان کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں مزید کہا گیا کہ  ہندو مذہب میں دیگر دیوتاؤں کو پکارنے سے پہلے آگ کے دیوتا کو پکارا جاتا ہے، لیکن رنبیر کپور اور ان کے خاندان کے افراد نے جان بوجھ کر دوسرے مذہب کا تہوار مناتے ہوئے نشہ آور اشیاء کا استعمال کیا اور جے ماتا دی کا نعرہ لگایا۔

 

 

 

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version