Advertisement

بوجھو تو جانیں؛ یہ پاکستانی اداکارہ بھارت میں بھی شہرت رکھتی ہیں

ماہرہ

بوجھو تو جانیں؛ یہ پاکستانی اداکارہ بھارت میں بھی شہرت رکھتی ہیں

اس تصویر میں موجود پیاری سی یہ بچی آج کل کی کونسی مقبول پاکستانی اداکارہ ہیں؟

مذکورہ تصویر پاکستان شوبز انڈسٹری کو لاتعداد سپر ہٹ ڈرامے اور فلمیں دینے والی خوبصورت اور ورسٹائل اداکارہ ماہرہ خان کی ہے۔

پاکستان اور بھارت میں یکساں طور پر مقبول سپراسٹار ماہرہ خان نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی یہ یاد گار تصویر شیئر کی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ بچپن میں بھی بڑی بڑی آنکھوں والی خوبصورت بچی تھیں۔

ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری نامی شخص سے کی تھی، جن سے ان کا بیٹا اذلان ہے، شادی کے 8 سال بعد 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے پرانی یادوں کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ چھوٹی عمر میں امریکا شفٹ ہوئیں تو انہیں کافی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، انہیں پاکستان میں اپنی پڑھائی چھوڑنی پڑی، لیکن امریکا میں رہتے ہوئے انہیں آزادی کا حقیقی احساس اور اہداف طے کرنے کا موقع فراہم ہوا۔

Advertisement

اداکارہ نے یہ بھی بتایاکہ وہ ہمیشہ سے ہی کچھ منفرد اور بڑا کام کرنے کی خواہش رکھتی تھیں، اس وقت ان کی خواہش تھی کہ وہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ بھی کام کریں اور اسی خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے محنت کی۔

Advertisement

ماہرہ خان نے سال 2017 میں بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم رئیس کرکے بھارت میں بھی اپنی خوبصورتی اور عمدہ فنکارانہ صلاحیتوں کا جادو جگایا۔

ماہرہ خان نے ڈرامہ شہرِ ذات، وہ ہمسفر تھا ، بن روئے، فلم مولا جٹ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھاکر شوبز انڈسٹری میں وہ مقام اور شہرت حاصل کی ہے جو بہت کم فنکاروں کے حصے میں آتی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ماہرہ خان نے مری کے فائیو اسٹار ہوٹل پرل کانٹینینٹل بھوربن میں اپنے قریبی دوست اور نامور بزنس مین سلیم کریم سے دوسری شادی کی ۔

ماہرہ خان کی شادی کے بعد انہیں شوبز سمیت تمام ہی شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے شادی کی مبارک باد پیش کی گئی اور نئے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version