اجے دیوگن کی بیٹی بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار؟

اجے دیوگن کی بیٹی بھی بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار؟
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار اجے دیوگن نے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتا دیا۔
حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکار اجے دیوگن نے کہا کہ میں اس چیز کو بالکل پسند نہیں کرتا کہ میڈیا مسلسل میری بیٹی نیسا کو فالو کرے، نیسا کی تصاویر اور ویڈیوز بنائیں کیونکہ پھر وہ ویڈیوز ٹرولنگ کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کو سمجھاتا ہوں کہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا جواب نہیں دینا اور نہ ہی اس پر توجہ دینی ہے، اگر چند لوگ آپ کے بارے میں فضول باتیں کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ ساری دنیا آپ کے بارے میں ویسا ہی سوچتی ہے
ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ہمیشہ منفی باتیں اور ٹرولنگ ہی وائرل ہوتی ہے ، اگر سوشل میڈیا پر کوئی کسی کے بارے میں اچھی باتیں لکھتا ہے تو کوئی بھی اسے پڑھنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
اجے دیوگن نے کہا کہ میری بیٹی فلم انڈسٹری میں نہیں آنا چاہتی لیکن مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔
خیال رہے کہ اجے دیوگن اور اداکارہ کاجول نے 24 فروری 1999 کو شادی کی تھی، اس جوڑی کی ایک بیٹی ہے جس کا نام نیسا ہے جبکہ ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام یگ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

